کراچی کی سات سالہ بچی فاطمہ نسیم نے مارشل آرٹ میں بھارت کو ہرا کر عالمی ریکارڈ بنا دیا

قومی آواز :کراچی،
کینیڈین نیوز4،ستمبر، 2020،
کراچی کی سات سالہ بچی فاطمہ نسیم نے دونوں کہنیوں کو ٹارگٹ پر مارنے کے مقابلے میں دو سو بیالیس مرتبہ ٹارگٹ کر کے مقابلہ جیت لیا اور عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ اس سے قبل بھارت کی شورتی ایس نے 2018میں دو سو گیارہ مرتبہ ٹارگٹ کر کے ریکارڈ قائم کیا تھا۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ فاطمہ کراچی چیمپئن شپ میں بھی گولڈ میڈلسٹ ہیں اور وہ ساٹھ عالمی ریکارڈ بنانے والے چیمپئن محمد راشد کی صاحبزادی ہیں۔


متعلقہ خبریں