فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اپنے آغاز سے ہی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آ گیا

قومی آواز :پیرس،
کینیڈین نیوز21،ستمبر، 2020،
آئندہ ہفتے شروع ہونے والے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کو اپنے آغاز سے ہی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ آفیشلز کے مطابق کوالی فائنگ راﺅنڈ میں شرکت کرنے والے دو کھلاڑیوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔اس طرح کل ملا کر پانچ کھلاڑی کورونا پازیٹیو آ گئے ہیں۔ تمام کھلاڑیوں کو سات دن کے لئے آئسو لیٹ کر دیا گیا ہے۔فرنچ اوپن مقابلے ستائیس ستمبر سے پیرس میں شیڈول ہیں۔


متعلقہ خبریں