بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے پاکستان کو ویزوں کی ضمانت دینا ہو گی ، پی سی بی کا اعلان

 

قومی آواز :
اسپورٹس نیوز،28،فروری، 2021،
پی سی بی کے چئیر مین احسان مانی نے کہا ہے کہ بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے لئے پاکستان کو بھارت سے ویزوں اور سیکیورٹی کے لئے تحریری ضمانت درکار ہو گی۔ انہوں نے یہ بات لاہور میں ایک خلیجی اخبار کو نٹرویو دیتے ہوئے کہی۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کے لئے پاکستان کو کھلاڑیوں ، صحافیوں، شائقین اور دیگر اسٹاف کے لئے بھارتی ویزوں کی ضرورت ہو گی جس کے لئے بھارت کو تحریری ضمانت فراہم کرنا ہو گی۔ اگر یہ فیصلہ جلد نہ ہوا تو پھر یہ میچز یو اے ای میں کرانے پربات کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں