ڈیرن سمی کے ٹیپ بال گیند پر چھکوں کی بارش ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور:پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی ٹیپ بال کرکٹ میں ان ایکشن ہوئے، لاہور میں نوجوانوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے خوب چوکے چھکے لگائے۔

پی ایس ایل کے ملتوی ہونے پر کوچ پشاور زلمی ڈیرن سیمی نے ٹیپ بال کرکٹ میں رنگ جما دیا، لاہور کے دورے کے موقع پر گاڑی سے نکلے اور گراونڈ میں نوجوانوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنی شروع کر دی۔ عالمی شہرت یافتہ کرکٹر کو یوں اپنے درمیان دیکھ کر نوجوان حیران رہ گئے۔

پشاور زلمی کے آفیشل ٹویٹر اکاونٹ سے ڈیرن سیمی کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان شاندار شاٹس کھیلتے نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے خوب چوکے چھکے لگائے جس پر نوجوان ان کو داد دیتے رہے۔ڈیرن سیمی نے بھی اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر تصاویر شیئر کیں جن میں وہ زندہ دلان لاہور کو محظوظ کرتے نظر آ ر ہی ہیں۔


متعلقہ خبریں