پاکستانی فلم ”زندگی تماشہ“دو بین الا قوامی اعزازات اپنے نام کرنے میں کامیاب

 

قومی آواز :
شوبز نیوز،19مارچ ، 2021
سرمد کھوسٹ کی نئی پاکستانی فلم زندگی تماشہ نے ایشین ورلڈ فلم فیسٹیول میں بہترین فلم اور بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت لیا ہے ۔ فلم فیسٹیول کی یہ تقریب پندرہ مارچ کو آن لائن منعقد ہوئی جس میں بیس ممالک کی چالیس فلموں کی نمائش کی گئی۔ نمائش کے دوران زندگی تماشہ نے بہترین فلم کا اسنو لیو ڈ ایوارڈ جیتا۔ فلم کے ہدایتکار سر مد کھوسٹ نے جیوری ممبر لوبابا لا گوواکندور سے یہ ایوارڈ وصول کیا۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ فلم کے مرکزی کردار عارف حسن کو بھی بہترین اداکاری پر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اس سے قبل یہ فلم بوسان انٹر نیشنل فلم فیسٹیول میں بھی ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہی تاہم پاکستان میں اس فلم کی نمائش پر پابندی عائد ہے۔


متعلقہ خبریں