اذلی دشمن اچانک اہم بن گیا، بھارت سے درآمدات کی جائیں، وزیر اعظم عمران خان کی منظوری

قومی آواز :
قومی نیوز،31مارچ ، 2021
وزارت تجارت نے بھارت سے چینی ، کپاس اور ریان کی درآمد کے لئے سمری تیار کر لی ہے جو جلد ہی اقتصادی رابطہ کونسل میں منظور ی کے لئے بھیجی جائے گی۔ کہا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کے ساتھ تجارت کی اجازت دے دی ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ فی الحال بھارت سے چینی ،کپاس اور ریان کی درآمد کا پلان ہے تاہم اس لسٹ میں مزید اشیاءبھی شامل کی جا سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت ماضی قریب میں بھارت کو پاکستان کا اذلی دشمن اور کشمیریوں پر مظالم کرنے والا ملک قرار دیتی رہی ہے تاہم اچانک ہی پالیسی میں تبدیلی آگئی ہے۔


متعلقہ خبریں