کورونا بے قابو،پنجاب کے سات شہروں میں جزوی لاک ڈاﺅن ہو گا، عثمان بزدار

قومی آواز :
قومی نیوز،1اپریل ، 2021
پنجاب کے مختلف شہروں میں کورونا کیسز میں اضافے اور بڑھتی ہوئی اموات کے پیش نظر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب کے سات بڑے شہروں میں جزوی لاک ڈاﺅن نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ان شہروں میں لاک ڈاﺅن کی وجہ کورونا کیسز کی سطح کا بارہ فیصد تک پہنچ جانا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب حکومت ڈیڑ ھ ارب روپے کی لاگت سے د س لاکھ کورونا ویکسین منگوائے گی۔ انہوں نے عوام سے ماسک کے استعمال اور کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔


متعلقہ خبریں