بولی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان ایک دھوکے باز انسان ہے،پاکستانی نژاد سومی علی کا دھماکہ

قومی آواز :
شو بز نیوز،1اپریل ، 2021
بولی ووڈ کی پاکستانی نژاد اکارہ سومی علی کا کہنا ہے کہ سلمان خان نے انہیں دھوکا دیا ہے۔ سومی علی اس وقت امریکہ میں رہائش پذیر ہیں۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔سومی علی نے اپنے تازہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ان کا سلمان خان سے تعلق آٹھ سال تک قائم رہا لیکن جب انہوں نے محسوس کیا کہ ان کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے تو وہ بھارت چھوڑ کر امریکہ چلی گئیں۔ سومی علی کراچی میں پیدا ہوئی تھیں تاہم انہوں نے اپنا کیریر ممبئی کی فلم انڈسٹر ی میں بنایا جہاں انہوں نے نوے کی دہائی میں سیف علی خاں،گووندا،سنجے دت، سنیل شیٹھی و دیگر مشہور اداکاروں کے ساتھ کام کیا تھا۔


متعلقہ خبریں