اونٹاریو میں ایک ماہ طویل لاک ڈاﺅن لگایا جا سکتا ہے، پریمر ڈگ فورڈ کا انتباہ

 

قومی آواز :
کینیڈین نیوز،1اپریل ، 2021
پریمر ڈگ فورڈ کے دفتر سے جاری ایک اعلامیے میں خبردار کیا گیا ہے کہ اونٹاریو میں کورونا کیسز میں اضافے اور صورتحال کو قابو میں لانے کے لئے ایک ماہ طویل لاک ڈاﺅن کیا جا سکتا ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔اس سلسلے میں جلد ہی تفصیلات کا اعلان متوقع ہے۔صوبے میں پہلے ہی چھ علاقے گرے لاک ڈاﺅن کی ذد میں ہیں جبکہ اگر لاک ڈاﺅن ہوتا ہے تو اس میں مزید علاقوں کا اضافہ بھی ہو جائے گا جس میں غیر ضروری اشیاءکی فروخت کو پچیس فیصد تک محدود کیا جا سکتا ہے جبکہ دیگر پابندیاں اس کے علاوہ ہیں۔


متعلقہ خبریں