پیرسن ائیر پورٹ پر جائے نماز کی بے حرمتی کرنے والا گرفتار، ائیر پورٹ پولیس

قومی آواز :
کینیڈین نیوز،2اپریل ، 2021
پیرسن ائیر پورٹ پر چند دن قبل نماز پڑھنے کی جگہ پر توڑ پھوڑ کرنے والے شخص کو بالاٰخر ائیر پورٹ پولیس نے گرفتارکر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سینتالیس سالہ شخص جین فرانکوئس اس شر پسندی کا اکیلا ملزم ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ پولیس کے مطابق اس شخص کا کوئی مستقل پتہ ٹھکانہ نہیں ہے اور پیل پولیس کے مطابق ملزم کو جلد ہی عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب نیشنل کونسل آف کینیڈین مسلمز نے اس واقعے کی تفصیلی چھان بین کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں