اسٹیٹ بینک صدارتی آرڈینینس پیپلز پارٹی عدالت میں چیلنج کرے گی، بلاول بھٹو

 

قومی آواز :
قومی نیوز،2اپریل ، 2021

چئیر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسٹیٹ بینک کے بارے میں صدارتی آرڈینینس کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی فیصلے آرڈینینس کے زریعے چلانا چاہتی ہے ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ حکومت جو آرڈینینس لانا چاہتی ہے اس کی وجہ سے اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کی ہدایات کا پابند ہو جائے گا۔ انہوںنے یہ اعلان جیکب آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2018کے الیکشن دھاندلی زدہ تھے جس میں عوامی نمائندوں کی بجائے اپنے من پسند افراد کو لایا گیا۔


متعلقہ خبریں