کراچی پہ قیامت گزر گئی، قیام پاکستان کے بعد تاریخ کا گرم ترین دن ریکارڈ

 

قومی آواز :
قومی نیوز،3اپریل ، 2021
کراچی میں آنے والی گرمی نے اپنی شدت کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج تین اپریل کا دن کراچی والوں پر قیامت بن کر گزرا۔ کراچی میں قیام پاکستان کے بعد موسم کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔جب پارہ چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا تاہم لوگوں کا کہنا ہے کہ گرمی اس سے کہیں زیادہ تھی۔ اس سے قبل چودہ اپریل انیس سو سینتالیس کو درجہ حرارت چوالیس اعشاریہ چار ریکارڈ کیا گیا تھا۔ طبی ماہرین نے کراچی کے شہریوں کودھوپ میں نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے اور دوران سفر پانی ساتھ رکھنے پر زور دیا ہے۔


متعلقہ خبریں