عالمی شہرت یافتہ بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کورونا کا شکار ،اسپتال منتقل

 

قومی آواز :
اسپورٹس نیوز،3اپریل ، 2021
بھارت کے سابق کرکٹ کھلاڑی اور عالمی شہرت یافتہ بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کے بارے میں اطلاع ہے کہ انہیں بھی کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آ گیا ہے اور انہیں فوری طور پر ممبئی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ سچن ٹنڈولکر نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ سے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ڈاکٹروں کے مشورے سے ایک اسپتال میں داخل ہو گئے ہیں جہاں قرنطینہ میں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے اپنا اور دوسروں کا خیال رکھنے کی اپیل بھی کی۔


متعلقہ خبریں