کیپٹل ہل حملے کے بعد علاقہ عوام کے لئے کیسے کھولیں،ایجنسیاں تذبذب کا شکار

 

قومی آواز :
عالمی نیوز،3اپریل ، 2021
واشنگٹن میں امریکہ کے سب سے اہم مقام کیپٹل ہل پر حملے کے بعد اب ایجنسیاں گومگو کا شکار ہیں کہ یہ علاقہ اتنی جلدی عوام کے لئے کیسے کھولیں۔ واضح رہے کہ کیپٹل ہل امریکہ کا انتہائی حساس علاقہ ہے مگر اس علاقے میں پچھلے کچھ عرصے میں کئی بار خطرناک حملے ہو چکے ہیں ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ ابھی ایک تازہ ترین حملے میں ایک شخص نے علاقے میں کھڑے پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی تھی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا تھا۔ ایجنسیوں میں علاقے میں مزید باڑ لگانے یا علاقہ پہلے کی طرح کھولنے پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا ہے۔


متعلقہ خبریں