ٹورنٹو میں ایک ہی رات میں کئی جگہ فائرنگ کے واقعات، پولیس کی دوڑیں

 

قومی آواز :
کینیڈین نیوز،4اپریل ، 2021
ٹورنٹو میں ایک ہی رات میں کئی جگہ فائرنگ کے واقعات پیش آئے ہیں جن کی پولیس سرگرمی سے تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق رات بارہ بجے جین اسٹریٹ سے گاڑیوں کا ایک دوسرے کا پیچھا کرنے کی کال موصول ہوئی جس میں فائرنگ کی اطلاعا ت بھی شامل تھیں۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ جبکہ دوسرا واقعہ ڈکسن روڈ پر پیش آیا جس مین ایک گیس اسٹیشن پر ایک گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس میں ایک شخص زخمی بتایا گیا ہے۔پولیس کو گولیوں سے چھلنی ایک گاڑی بھی ملی جبکہ کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔ پولیس ان واقعات کی تفتیش کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں