گاڑی کے کرتب دکھانے کے لئے ہجوم نے بیچ سڑک پر آگ لگا دی، پولیس کی پکڑ دھکڑ

قومی آواز :
کینیڈین نیوز،5اپریل ، 2021
نارتھ یارک میں اتوار کی صبح ا س وقت کھلبلی مچ گئی جب جوش سے بھرے ہوئے ایک ہجوم نے بیچ سڑک پر آگ لگا دی جہاں کسی نا معلوم شخص نے کار سواری کے کرب دکھائے ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔اس واقعے کے بعد پولیس کو متعدد فون کالز موصول ہوئیں جن میں ہجوم کی جانب سے سڑکوں پر آگ لگانے کی اطلاع دی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق پولیس نے اس موقع پر ایکشن کیا تاہم ہجوم نے پولیس پر ہلہ بول دیا اور کئی گاڑیوں کو توڑ پھور دیا ۔ ہجوم کو بمشکل منتشر کیا گیا تاہم ہجوم نے شہر میں کئی مقامات پر اسی طرح کی دھنگا مشتی کی ۔پولیس شر پسندوں کی گرفتاری کے لئے جگہ جگہ چھاپے مار رہی ہے۔


متعلقہ خبریں