اونٹاریو میں کورونا کے خلاف جنگ کے سربراہ اب ڈاکٹر ہومر ٹین ہوں گے، اعلامیہ جاری

قومی آواز :
کینیڈین نیوز،5اپریل ، 2021
اونٹاریو حکومت کے ایک بیان کے مطابق اونٹاریو میں کورونا کے خلاف قائم ٹاسک فورس کی سربراہی اب ڈاکٹر ہومر ٹین کے حوالے کر دی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق یہ تبدیلی جنرل ریک ہیلر کی ریٹائرمنٹ کی وجہ سے کی گئی ہے جن کی مدت ملازمت اس ماہ ختم ہو رہی ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ترجمان کے مطابق کورونا کے دوسرے فیز میں ٹراما سرجن ڈاکٹر ہومر ٹین ویکسی نیشن ڈسٹری بیوشن اور دیگر انتظامات کی سربراہی کریں گے۔ اس سے قبل ڈاکٹر ہومر اورنگ ائیر ایمبولینس سروس کے انچارج بھی رہ چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں