چین کی نظر میں دنیا کے تمام ممالک برابر ہیں ، کوئی اعلیٰ یا ادنیٰ نہیں، چینی وزیر خارجہ

 

قومی آواز :
عالمی نیوز،5اپریل ، 2021
چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ چین کی نظر میں دنیا کے تمام ممالک ایک جیسے ہیں ان میں کوئی اعلیٰ اور ادنیٰ نہیں۔چین تصور کرتا ہے کہ کسی ملک کو کسی دوسرے ملک پر اپنا حکم صادر کرنے کا اختیار نہیں ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔چینی وزیر خارجہ نے یہ بات اپنے ملک کے دورے پر آئے ہوئے سنگا پور، ملائیشیا ، فلپائن،جنوبی کوریا اور دیگر ممالک کے وفود سے ملاقات کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ چین کی ترقی ایک تاریخی عمل ہے جو طویل المدت عرصے پر محیط ہو گا۔


متعلقہ خبریں