بڑے اجتماعات او ر غیر ملکی شہریوں کے لئے نئے رولز متعارف کرائے جائیں گے، برطانوی حکام

قومی آواز :
عالمی نیوز،5اپریل ، 2021
برطانوی حکام نے اعلان کیا ہے کہ بڑے اجتماعات اور غیر ملکی شہریوں کی ملک میں آمد و رفت کے لئے نئے قوائد اور رولز متعار ف کرانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔نئے رولز کے تحت بڑے اجتماعات جیسے کھیل یا میوزک کنسرٹ وغیرہ کے لئے لوگوں کو کورونا فری کارڈ دکھانا ہوگا اور اس کارڈ کو اجتماع سے قبل اور اجتماع کے بعد دوبارہ چیک کرانا ہوگا۔ اسی طرح غیر ملکی شہری جو کسی بھی کام سے برطانیہ آئیں گے انہیں بھی کورونا فری سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہو گا جو آنے اور واپس جانے پر دوبارہ چیک کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں