کورونا کی تیسری لہر ، ایک دن میں ایک سو چار جاں بحق ، طبی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

 

قومی آواز :
قومی نیوز،6اپریل ، 2021
ملک بھر سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کر گئی ہے اور پانچ اپریل کو صرف ایک دن میں ایک سو چار افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔این سی او سی کے مطابق ایک دن میں کورونا کے چھیالیس ہزار ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے تین ہزار نو سو مزید نئے مریض سامنے آئے۔ ا س وقت ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد چھ لاکھ چھیانوے ہزار ایک سو چوراسی ہے۔طبی حلقوں نے عوام سے مزید احتیاط اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


متعلقہ خبریں