بولی ووڈ اسٹار ریکھا کا سپر اسٹار فنکار کے ساتھ محبت کا اقرار،ٹی وی شو میں دھماکہ

قومی آواز :
شو بز نیوز،6اپریل ، 2021
بولی ووڈ کی سپر اسٹار فنکار اور اداکارہ ریکھا نے اقرار کیا ہے کہ وہ اپنے ایک ساتھی سپر اسٹار سے محبت کرتی تھیں۔انہوں نے یہ بات ایک ٹی وی شو کے دوران اس وقت بتائی جب شو کے میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کیا وجہ ہے کہ اکثر خواتین شادی شدہ مردوں سے محبت کر تی ہیں۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔اس شو میں گلوکارہ نیہا کاکڑ بھی موجود تھیں لیکن اداکارہ ریکھا نے فوری جوا ب دیا کہ اس سوال کا جواب ان سے پوچھا جائے جس پر میزبان حواس باختہ ہو گئے تاہم حاضرین نے تالیاں بجا کر اداکارہ ریکھا کو داد دی۔کہا گیا ہے کہ ریکھا جی کی اس با ت کا مطلب ان کی امیتابھ بچن سے محبت کا رشتہ ہے جو برسوں سے قائم ہے۔


متعلقہ خبریں