دبئی میں عریاں فوٹو شوٹ کرانے والی درجنوں غیر ملکی ماڈلز گرفتار،شناخت خفیہ

 

قومی آواز :
شو بز نیوز،6اپریل ، 2021
دبئی پولیس کے مطابق دبئی کے علاقے مارینا میں ایک عمارت سے درجنوں غیر ملکی ماڈل گرلز کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان ماڈل لڑکیوں نے عریاں فوٹو شوٹ میں حصہ لیا تھا بعد ازاں یہ تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ بھی کی گئیں۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔
پولیس نے ان لڑکیوں کی تعداداور ان کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے تاہم اطلاعات کے مطابق ان لڑکیوں میں کم از کم آٹھ کا تعلق روس سے بتایا جاتا ہے۔ روسی قونصلیٹ نے اس واقعے پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے روس کے لئے بد نامی کا باعث قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ یو اے ای میں عوامی مقامات پر اس طرح کی شوٹنگ کرنے پر چھ ماہ قید اور پانچ ہزار درہم جرمانہ ہو سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں