مسز سری لنکا کو تاج پہنا کر واپس اتار لیا گیا،رنر اپ فاتح، مقابلہ حسن میں ہنگامہ

قومی آواز :
شوبز نیوز،7اپریل ، 2021
سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں منعقدہ ایک قومی مقابلہ حسن میں اس وقت ہنگامہ ہو گیا جب مسز سری لنکا کی منتخب حسینہ کو تاج پہنایا گیا۔ سابق حسینہ نے اس موقع پر اعلان کیا کہ مقابلہ شادی شدہ خواتین کے درمیان ہے جبکہ فاتح حسینہ طلاق یافتہ ہیں اور تاج چھین کر رنر اپ کے سر پر رکھ دیا ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔جس پر ہال میں ہنگامہ بپا ہو گیا۔ فاتح قرار دی جانے والی حسینہ کا کہنا تھا کہ وہ طلاق یافتہ نہیں ہیں بلکہ علیحدہ رہتی ہیں جس میں فرق ہے۔ منتظمین نے ان کے موقف کو درست تسلیم کرتے ہوئے تاج انہیں واپس کر دیا۔


متعلقہ خبریں