برابری پارٹی کے سربراہ گلوکار جواد احمد دوسری مرتبہ کوررونا میں مبتلا،گھر پر قرنطینہ

قومی آواز :
شو بز نیوز،7اپریل ، 2021
معروف گلو کار اور برابر ی پارٹی کے سربراہ جواد احمد نے کہا ہے کہ انہیں ایک بار پھر کورونا ہو گیا ہے۔ انہوںنے بتایا کہ انہیں بخار اور گلے میں درد کی شکایت تھی جب انہوں نے ٹیسٹ کروایا تو پتہ چلا کہ انہیں دوسری بار پھر کورونا ہو گیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر پر ہی قرنطینہ کر لیا ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ وہ کچھ دن قبل ٹیچرز کے ایک احتجاجی پروگرام میں گئے تھے اور انہیں لگتا ہے کہ یہ وائرس انہیں وہیں کسے سے لگا ہے۔


متعلقہ خبریں