بولی ووڈ کی فنکارہ کترینہ کیف بھی کورونا وائرس کا شکار بن گئیں، گھر پر قرنطینہ

قومی آواز :
شوبز نیوز،7اپریل ، 2021
بھارتی بولی ووڈ فنکارہ کترینہ کیف کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔کورونا سے متاثرہ ممالک میں بھارت اس وقت سر فہرست ہے اور وہاں ہر روز ایک لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔
بھارت کی فلم انڈسٹری کی بھی کئی نامور شخصیات بھی کورونا میں مبتلا ہو چکی ہیں جبکہ کئی سیاستدان اور دوسری اہم شخصیات بھی اس وقت کورونا کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں۔کترینہ کیف نے اپنی بیماری کا اعلان اپنے انسٹا گرام اکاﺅنٹ سے کیا اور بتایا کہ انہوں نے خود کو اپنے گھر پر ہی قرنطینہ کر لیا ہے


متعلقہ خبریں