الاسکا کے کوﺅں نے گروسری چوری کا کام شروع کر دیا، گاہکوں کی شکایت

 

قومی آواز :
عالمی نیوز،7اپریل ، 2021
الاسکا کے شاپنگ مالز اور مارکیٹوں کے باہر گاہکوں کی ٹرالیوں سے کھانے پینے کی اشیاءچوری ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں تاہم ان شکایات میں کسی انسان کو نہیں بلکہ کوﺅں کو مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ خریداری کر کے اسٹور سے باہر نکلنے والے گاہکوں کا کہنا ہے کہ جب وہ ٹرالی کھڑی کر کے اپنی کار کا دروازہ کھولنے لگتے ہیںتو ان کی نظر بچا کر کوے ان کی خریدی ہوئی اشیاءمیں سے گوشت اور دیگر اپنی من پسند چیزیں لے کر فرار ہو جاتے ہیں اور وہ منہ دیکھتے رہ جاتے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنے سامان کی خود حفاظت کریں اب پولیس تو اڑ کر کوﺅں کے پیچھے جانے سے رہی۔


متعلقہ خبریں