ویکسین کی سپلائی میں کسی صوبے کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی، وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو

 

قومی آواز :
کینیڈین نیوز،7اپریل ، 2021
وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ ویکسین کی سپلائی میں کسی صوبے کے ساتھ زیادتی نہیں کی جا ئے گی۔ انہوں نے یہ بات اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بارے میں الزامات کی سیاست سے گریز کیا جائے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔
انہوں نے کہا کہ ویکسین کی سپلائی اور ڈسٹری بیوشن کے انتظامات میں مسائل درپیش ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی امتیاز برتا جا رہا ہے۔ وقت اور ترجیح کے ساتھ سب کو برابر ویکسین فراہم کی جا ئے گی۔


متعلقہ خبریں