وزیر اعظم عمران خان کے خلاف نہیں ہوں، جہانگیر ترین کا اعلان

 

قومی آواز :
قومی نیوز،8اپریل ، 2021
تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف نہیں ہیں وہ وزیر اعظم کو نقصان پہنچانے کا تصور بھی نہیں کر سکتے ۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے پورے خلوص سے عمران خان کا ساتھ دیا ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ انہوں نے یوسف رضا گیلانی کے ان کے جہاز میں سفر سے متعلق کہا کہ ان کا اور مخدوم احمد محمود کا جہاز الگ الگ ہے ۔ اس معاملے میں شہزاد اکبر ملوث ہیں جبکہ ان کا دامن اس سلسلے میں بالکل صاف ہے۔


متعلقہ خبریں