ادکارہ میرا کی ذہنی حالت مشکوک ، امریکہ کے اسپتال میں داخل

قومی آواز :
شوبز نیوز،8اپریل ، 2021
پاکستان کی سپر اسٹار اداکارہ میرا کو مشکوک ذہنی حالت کے عارضے میں امریکہ کے ایک اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اداکارہ میرا نے کورونا کی ویکسی نیشن کروائی تھی تاہم وہ بخار میں متبلا تھیں۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ جس پر انہوں نے قریبی ڈاکٹر سے رجوع کیا اور اسے اپنی شہرت اور اپنی شخصیت کے حوالے سے بار بار مرعوب کرنے کی کوشش کی جس پر ڈاکٹر نے ان کی چیخ و پکار کی پرواہ نہ کرتے ہوئے انہیںنفسیاتی اسپتال میں داخل کر وا دیا۔ اسپتال میں اداکارہ کی ذہنی صحت کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ اداکارہ میرا کی والدہ نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ ان کی بیٹی کو امریکہ سے واپس لایا جائے۔


متعلقہ خبریں