آئی پی ایل کے گلیمر کے سامنے انٹر نیشنل کرکٹ کا دھڑن تختہ ، کھلاڑی بھار ت روانہ

 

قومی آواز :
اسپورٹس نیوز،9اپریل ، 2021
بھارت کی آئی پی ایل کے سامنے انٹرنیشنل کرکٹ کا چراغ ٹمٹمانے لگا ہے اور تمام عالمی کھلاڑیوں کا رخ اب بھارت کی طرف ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ پاکستانی ٹیم کے دورے کے دوران ہی جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے اپنے اہم کھلاڑیوںکو بھارت روانہ کر دیا تاکہ وہ وہاں کورونا قرنطینہ کر سکیں۔پاکستان کے کھلاڑی شاہد آفریدی نے اس بات پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے گھر میں سیریز کھیلنے کی بجائے کسی اور ملک میں جا کر کھیلنے کی اجازت ان کی سمجھ سے بالا تر ہے۔ بنگلہ دیش کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ نے کہا کہ وہ تو اس بات کا تصور تک نہیں کر سکتے کہ ان کے ملک میں ایسا کچھ ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کے ملک کے کھلاڑیوں نے ایسا کیا ہوتا تو اب تک تو اس پر ہنگامہ کھڑا ہو چکا ہوتا۔


متعلقہ خبریں