اونٹاریو میں ایک ہی دن میں چار ہزار کیسز کی آمد، آئی سی یو پر دباﺅ بڑھنے لگا

قومی آواز :
کینیڈین نیوز،9اپریل ، 2021
اونٹاریو محکمہ صحت کے مطابق صرف ایک دن میں اونٹاریو میں چار ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد اسپتالوں کے آئی سی یو ز میں دباﺅ بڑھنے لگا ہے۔ محکمے کے مطابق جب سے وباءپھوٹی ہے یہ رپورٹ ہونے والی سب سے بڑی تعداد ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔رواں ہفتے کورونا پازیٹو کی شرح چھ اعشاریہ تین تک پہنچ چکی ہے جبکہ کچھ عرصہ قبل یہ شرح چھ اعشاریہ صفر تھی۔ اونٹاریو کے اسپتالوں کی ایسو سی ایشن کے چئیر مین انتھونی ڈیل کا کہنا ہے کہ صورتحال سنجیدہ ہوتی جا رہی ہے اور کیسز میں مزید اضافہ خطرناک ہو سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں