ملکہ الزبتھ کے شوہر پرنس فلپ نناوے سال کی عمر میں لندن میں انتقال کر گئے

قومی آواز :
عالمی نیوز،9اپریل ، 2021
ملکہ الزبتھ کے شوہر پرنس فلپ نناوے سال کی عمر میں لندن میں انتقال کر گئے۔ انہوں نے اپنی زندگی کے ستر سال ملکہ الزبتھ کے ساتھ ایک شہزادے اور شریک حیات کی حیثیت سے بسر کئے۔ انہوں نے یورپ میں ایک صدی کا دور دیکھا اور ایک یونانی شاہی خاندان کے فرد سے برطانوی شاہی خاندان تک کا سفر کیا۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ انہوں نے اپنے چار بچوں کی پرورش کے علاوہ اپنے عوام کے ہزاروں بچوں کے لئے درجنوں فلاحی کام کئے اور برطانوی اثر و رسوخ کو بڑھانے کے لئے ہزاروں شاہی اور عام تقریبات میں شرکت کی۔ پچھلے سال سے ان کی طبعیت ناساز تھی اور وہ ایک مہینہ اسپتال میں داخل بھی رہے تاہم جمعرات کی شام ونڈسر پیلس میں وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔


متعلقہ خبریں