پرنس فلپ کی شاہانہ تدفین کی آخری رسومات سترہ اپریل کو ادا کی جائیں گی، ترجمان ونڈسر کاسل

 

قومی آواز :
عالمی نیوز،10اپریل ، 2021
برطانیہ کے آنجہانی پرنس فلپ کی آخری رسومات شاہانہ طریقے سے سترہ اپریل کو ادا کی جائیں گی ۔ اس بات کا اعلان ترجمان ونڈسر کاسل نے ہفتے کو ایک اعلامیے میں کیا۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پرنس فلپ ڈیوک آف ایڈنبرگ نے اپنی وفات سے قبل اپنی آخری رسومات کے بارے میں کچھ ہدایات دی تھیں جن کی پاسوانی کی جائے گی۔ آخری رسومات میں آنجہانی اور ان کے خاندان کی روایات اور خواہشات کا خیال رکھا جائے گا۔اس موقع پر پرنس ہیری اور دیگر عالمی شخصیات کی شرکت بھی متوقع ہے تاہم تقریب کو حتی الامکان مختصر رکھا جائے گا۔


متعلقہ خبریں