اسپتالوں میں جگہ کم پڑ رہی ہے،ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے، وزیر صحت کرسٹین ایلوٹ

 

قومی آواز :
کینیڈین نیوز،10اپریل ، 2021
وزیر صحت کرسٹین ایلوٹ نے کہا ہے کہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر اسپتالوں میں جگہ کم پڑنے لگی ہے جس کی وجہ سے عام معمول سے ہٹ کر ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔انہو ں نے کہا کہ بعض اسپتالوں سے جگہ ختم ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ نئے آنے والے مریضوں کو دوسری جگہوں پر منتقل کر دیا جائے تاکہ مریضوں کو بہتر دیکھ بھال کی جا سکے جبکہ کورونا کی تیسری خطرناک لہر کی بناءپر اسٹاف کو بھی تبدیل کرنے اور ان کے تبادلے کی بھی اشد ضرورت ہے جس کے لئے ہنگامی احکامات جاری کئے جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں