کورونا وائرس میں شدت، ایک سو چودہ ریکارڈ اموات، پانچ ہزار نئے کیسز رپورٹ

 

قومی آواز :
قومی نیوز،11اپریل ، 2021
پاکستان میں کورونا کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ نہ صرف کیسز میں اضافہ ہورہا ہے بلکہ اموات کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے۔ ہفتے کے دن ریکارڈ ایک سو چودہ اموات ہوئیں جو کہ اب تک کی ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد سات لاکھ اکیس ہزار سے بھی زائد ہو چکی ہے جبکہ اب تک مجموعی طور پر پندرہ ہزار چار سو تینتالیس افراد اس وباءسے جاں بحق ہوئے ہیں۔حکام نے عوام سے احتیاطی اقدامات پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ کورونا سے حتی الامکان محفوظ رہا جا سکے


متعلقہ خبریں