اعجاز چوہدری واقعے کی تحقیقات میں پیش رفت نہ ہونے پر مظاہرہ،سات افراد گرفتار، پولیس

قومی آواز :
کینیڈین نیوز،11اپریل ، 2021
گذشتہ جون میںپولیس کے ہاتھوں مارے جانے والے ایشین باشندے اعجاز چوہدری کے بارے میں تحقیقات میں پیشرفت نہ ہونے اور مزید پولیس کاروائی روکے جانے پر شہریوں نے ہفتے کے روز گوروے ڈرائیو پر مظاہرہ کیا اور ٹریفک بلاک کر دیا۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔مظاہرے کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی جس کے بعد پولیس نے سات مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مظاہرہ غیر قانونی تھا اور آئندہ بھی اس قسم کے کسی مظاہرے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور شر پسندی پھیلانے والوں سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا۔ مظاہرے کے منتظمین نے پولیس سے گرفتار افراد کو رہا کرنے اور انصاف کی فراہمی کی اپیل کی ہے۔


متعلقہ خبریں