ٹرین کے آگے دھکا دینے کے الزام میں ٹورنٹو کے شہری کو عمر قید ، اونٹاریو عدالت کا فیصلہ

 

قومی آواز :
کینیڈین نیوز،13اپریل ، 2021
اونٹاریو سپریر کورٹ کے جج جسٹس جون میکاہن نے ایک مقدمہ قتل میں ملزم جون ریزنک کو عمر قید کی سزا سنا ئی ہے۔استغاثہ کے مطابق مجرم جون ریزنک نے تین سال قبل تہتر سالہ یوسوکی ہیار ا کو ایک ٹرین کے آگے دھکا دے دیا تھا جس سے اس کی موت ہو گئی تھی۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔مجرم کو چودہ سال تک پیرول پر رہا ئی کی درخواست دینے کی بھی اجازت نہیں ہو گی۔ مجرم نے دوران سماعت اپنے جرم کا اقرار کرتے ہوئے مقتول یوسوکی ہیارا کی فیملی سے معافی مانگی اور اپنے جرم پر پشیمانی کا اظہار کیا۔


متعلقہ خبریں