سفید فام جوڑے کا سیاہ فاموں پر تشدد، ملزمان گرفتار ، چارجز عائد

 

قومی آواز :
کینیڈین نیوز،14اپریل ، 2021
پیل پولیس کے مطابق مسی ساگہ میں ماویس روڈ پر واقع ایک ہارڈ وئیر اسٹور میں سفید فام جوڑے کی جانب سے سیاہ فام مر د و خاتون کو ہراساں کرنے اور تشدد کرنے پر چارجز عائد کر دئیے ہیں۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ پولیس کے مطابق ستائیس سالہ خاتون اور چوبیس سالہ مرد نے سیاہ فام جوڑے کو آہنی ہتھیار سے مارا پیٹا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں جس پر وہ گھبرا کر وہاں سے چلے گئے بعد ازاں پولیس کے پہنچنے پر ملزمان فرار ہو گئے تاہم انہیں بعد میں حراست میں لے لیا گیا۔پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں