روس کا جوابی وار، امریکہ پر پابندیاں ، سفارتکار بھی نکال دئیے

قومی آواز :
عالمی نیوز،17اپریل ، 2021
امر یکہ کی جانب سے روس پر پابندیاں عائد کئے جانے کے بعد روس نے بھی جوابی وار کرتے ہوئے امریکہ پر پابندیوں کا اعلان کیا ہے اور ساتھ ہی دس امریکی سفارتکاروں کو بھی اپنے ملک سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔روسی وزیر خارجہ نے پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جیسی کرنی ویسی بھرنی ،ہم ہر امریکی اقدام کا جواب اسی کے انداز میں دیں گے۔انہوں نے امریکہ کو مشورہ دیا کہ وہ اچھے رویے کا مظاہرہ کرے اور محاز آرائی سے اجتناب کرے۔


متعلقہ خبریں