وزیر اعظم کی اونٹاریو کو مدد کی پیشکش ، ابھی ضرورت نہیں، پریمر ڈگ فورڈ

قومی آواز :
کینیڈین نیوز،17اپریل ، 2021
وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے پیشکش کی ہے کہ اگر اونٹاریو چاہے تو وفاق اسے براہ راست یا ریڈ کراس کے زریعے موبائل ویکسین یونٹ کی تقسیم میںمدد فراہم کر سکتا ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ اس پیشکش کے جواب میں پریمر ڈگ فورڈ نے کہا ہے کہ صوبے کو کسی ٹیم یا یونٹ کی ضرورت نہیں ہے بلکہ ہمیں سپلائی میں کمی کے مسائل درپیش ہیں۔انہوں نے وزیر اعظم کی پیشکش کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس پیشکش میں اگر سپلائی میں اضافے کو بھی شامل کر لیا جائے تو بہتر رہے گا۔


متعلقہ خبریں