اونٹاریو میں کورونا کی صورتحال، چار ہزار سے زائد کیس، بتیس اموات

 

قومی آواز :
کینیڈین نیوز21اپریل ، 2021
اونٹاریو میں کورونا کیسز میں ابھی تک کوئی قابل ذکر کمی نظر نہیں آ رہی ہے اور پچھلے چوبیس گھنٹوں میں چار ہزار دو سو بارہ کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس دوران بتیس افراد کی ہلاکت کی اطلاع بھی ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔محکمہ صحت نے کیس پازیٹیو آنے کی شرح سات اعشاریہ نو بیان کی ہے۔ ایک دن میں اکیاون ہزار آٹھ سو ستتر ٹیسٹ کئے گئے۔ ٹورنٹو میں ایک ہزار دو سو انچاس نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔


متعلقہ خبریں