ٹورنٹو پولیس اہلکار ڈرگ اسمگلنگ اور د یگرجرائم میں ملوث نکلا، گیارہ چارجز عائد

قومی آواز :
کینیڈین نیوز21اپریل ، 2021
ٹورنٹو پولیس کے اہلکار کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ موصوف کرپشن سے لے کر ڈرگ اسمگلنگ اور ڈکیتی تک جیسے جرائم میں ملوث رہے ہیں ۔ پولیس اہلکار رچرڈ سینئر پر کل ملا کر گیارہ چارجز عائد کئے گئے ہیں۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ استغاثہ کا کہنا ہے کہ دیگر کے علاوہ رچرڈ پر ڈکیتی ،ڈرگ اسمگلنگ اور او ر عہدے کے غلط استعمال جیسے سنگین الزامات ہیں۔یارک ریجنل پولیس کے مطابق ملزم کو 2018میں مختلف چارجز کے تحت گرفتار کیا گیا تھا تاہم ابھی تک مقدمہ عدالت کے سامنے پیش نہیں کیا جا سکا ہے۔


متعلقہ خبریں