بھارت کے مشہور موسیقار شرون راٹھور کورونا کے باعث انتقال کر گئے، ندیم سیفی

 

قومی آواز :
شوبز نیوز22اپریل ، 2021
بھارتی فلمی صنعت کی مشہور موسیقار جوڑی کے ایک اہم رتن موسیقار شرون راٹھور کورونا کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع ان کے پارٹنر ندیم سیفی نے میڈیا کو دی۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ موسیقار شرون راٹھور نوے کی دہائی اور بعد میں اپنے فن کے حوالے سے عروج پر رہے ۔ انہوںنے مشہور فلم عاشقی کی موسیقی بھی ترتیب دی تھی اس کے علاوہ انہوںنے فلم دیوانہ،راجا، ہم ہیں راہی پیار کے اور پردیس کی موسیقی دی تھی۔انتقال کے وقت ا ن کی عمر چھیاسٹھ سال تھی۔


متعلقہ خبریں