اسرائیل کے ایٹمی ری ایکٹر پر میزائل داغ دیا گیا، حملہ شام سے ہوا ، اسرائیل کا واویلہ

قومی آواز :
عالمی نیوز23اپریل ، 2021
اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ ڈیمونہ میں واقع اس کے ایک ایٹمی ری ایکٹر پر ایک میزائل حملہ ہوا ہے تاہم حملہ ناکام بنا دیا گیا اور میزائل کو فضاءمیں ہی تباہ کر دیا گیا۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ اسرائیل کے مطابق یہ حملہ شام کی جانب سے کیا گیا اور حملے سے قبل ہی دفاعی نظام نے حرکت میں آ کر میزائل مار گرایا۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ جوابی حملے میں شام میں واقع میزائل لانچر کو بھی تباہ کر دیاگیا تاہم شام نے اس کی تردید کی ہے۔اس سے قبل ایران نے اپنے علاقے میں ایک حملے کے جواب میں اسرائیل کو ایسے ہی ایک حملے کی دھمکی دی تھی۔


متعلقہ خبریں