غیر ضروری پابندیاں عائد کرنے پر شہریوں سے معذرت کر تا ہوں، پریمر ڈگ فورڈ

قومی آواز :
کینیڈین نیوز23اپریل ، 2021
پریمر ڈگ فورڈ نے غیر ضروری پابندیاں عائد کرنے پر اونٹاریو کے شہریوں سے معذرت کر لی ہے۔ انہوں نے یہ معذرت اپنے گھر کے باہر صحافیوں سے رسمی بات چیت کے دوران کی۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ واضح رہے کہ ان پابندیوں میں پلے گراﺅنڈز کی بندش اور پولیس کو شہریوں سے سر راہ روک کر ان کا نام پتہ اور باہر گھومنے کی وجہ جاننے کا اختیار دینا تھاجس کے بعد ان پر ہر طرف سے لے دے شروع ہو گئی تھی جس سے گھبرا کر بالاٰخر انہیں شہریوں سے معذرت کرنا پڑی۔


متعلقہ خبریں