وباءکے دوران نسلی اور تعصبانہ جرائم میں ہوشربا اضافہ ہوا ، سالانہ پولیس رپورٹ جاری

 

قومی آواز :
کینیڈین نیوز23اپریل ، 2021
محکمہ پولیس ٹورنٹو کی سالانہ جائزہ رپورٹ کے مطابق شہر میں کورونا وباءکے دوران نسلی اور متعصبانہ جرائم کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہو اہے۔ رپورٹ کے مطابق چین سے آنے والے وائرس اور امریکہ میں قتل ہونے والے سیاہ فام باشندے جارج فلائیڈ کے واقعے کے بعد نسلی اور امتیازی جرائم میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ ان جرائم کا خاص ہدف سیاہ فام افراد اور یہودی بنے ہیں۔ان واقعات میں شماریاتی طور پر اکیاون فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔پولیس نے ان جرائم میںملوث اکتالیس افراد کو گرفتار کیا ۔


متعلقہ خبریں