کینیڈا کی جانب سے پاکستان اور بھارت سے آنے والی مسافر اور کارگو پروازوں پر پابندی عائد

 

قومی آواز :
کینیڈین نیوز23اپریل ، 2021
کینیڈین حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت سے آنے والی مسافر بردار او ر کارگو پروازوں پر پابندی عائد کر رہی ہے۔ اس پابندی کا اطلاق تیس روز کے لئے ہو گا۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔حکومتی ترجمان کے مطابق اس پابندی کی وجہ وہاں موجود کورونا واریانٹ وائرس کے پھیلاﺅ میں اضافہ اور بھارت میں کورونا کی ایک نئی قسم B.1.617کی دریافت ہے جو پہلے سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہو رہی ہے۔ترجمان کے مطابق اس سے قبل اس قسم کا ایک کیس کیوبک میں دریافت ہوا ہے مگر ابھی اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے تاہم اس پر محکمہ صحت نظر رکھے ہوئے ہے۔


متعلقہ خبریں