اونٹاریو میں چار ہزار سے زائد کیس ، چوبیس افراد ہلاک،آئی سی یو بھرنے لگے

 

قومی آواز :
کینیڈین نیوز24اپریل ، 2021
اونٹاریو میں مسلسل چوتھے دن چار ہزار سے زائد کیس سامنے آنے کے بعد صورتحال تشویشناک ہو گئی ہے۔ صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت آئی سی یو میں آٹھ سو تینتیس افراد داخل ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ صورتحال گھمبیر ہوتی جا رہی ہے اور وارڈ پر دباﺅ بڑھ رہا ہے۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔بھارت سے آنے والے نئے بی ون واریانٹ وائرس کے بھی چھتیس کیس سامنے آ چکے ہیں جو پہلے سے زیادہ خطرناک ہے۔حکام نے شہریوں سے مزید احتیاط کی اپیل کی ہے۔


متعلقہ خبریں