ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ کے لئے بھارت کی جگہ یو اے ای کو میزبانی دینے پر غور شروع

 

قومی آواز :
اسپورٹس نیوز28اپریل ، 2021

بھارت میں کورونا وائرس کے بے قابو ہونے کے بعد صورتحال تشویشناک ہو گئی ہے اور یومیہ بڑی تعداد میں کورونا کیسز سامنے آ نے کے بعد ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ کا انعقاد مشکوک ہو گیا ہے۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔یہ ایونٹ اکتوبر نومبر میں کرایا جانا طے تھاتاہم بھارت میں مسائل سامنے آنے کے بعد اب یو اے ای کو اس ایونٹ کے لئے تیار رہنے کا اشارہ دے دیا گیا ہے۔اگرچہ اس ایونٹ کے لئے سری لنکا نے بھی اپنی خدمات پیش کی تھیں تاہم کم آبادی اور نوجوانوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے کرکٹ حکام نے فیصلہ یو اے ای کے حق میں دیا۔


متعلقہ خبریں