کورونا وباءسے تحفظ کے لئے علی ظفر کی دعا ئیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

قومی آواز :
شوبز نیوز28اپریل ، 2021

پاکستان کے سپر اسٹار علی ظفر نے کورونا کی تباہ کاریوں کے تناظر میں ایک دعائیہ ویڈیو ریلیز کی ہے جس میں انہوں نے اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزانہ دعا کی ہے کہ وہ یہ عذاب انسانوں سے اٹھا لے۔علی ظفر کی یہ دعائیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔انہوں نے ویڈیو کے ساتھ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں دعا ہی ایک ایسا ہتھیار ہے جس کی مدد سے اس وباءپر قابو پایا جا سکتا ہے۔ان کے دعائیہ اشعار اس سے قبل لتا منگیشکر نے گائے تھے اور کلام شکیل بدایونی کا تھا۔


متعلقہ خبریں